پی ایس او اور عمانی کمپنی 'او کیو ٹریڈنگ' کے درمیان تیل کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا

image

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور عمان کی 'او کیو ٹریڈنگ' (OQ Trading) کے درمیان تیل کی فراہمی کے لیے اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس پیشرفت سے متعلق پی ایس او نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو باقاعدہ نوٹس جاری کر کے آگاہ کردیا ہے۔

وفاقی کابینہ، اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) اور پی ایس او بورڈ کی منظوری کے بعد دونوں اداروں کے مابین معاہدے پر باقاعدہ دستخط کیے گئے ہیں۔ معاہدے کے تحت دونوں کمپنیوں کے درمیان حکومتی گارنٹی کے تحت تیل کے سودے کیے جائیں گے، جبکہ عمان کی کمپنی سے تیل کی اضافی کھیپ حاصل کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں طے پانے والے اس معاہدے سے پاکستان کو عالمی منڈی سے کم پریمیم پر تیل ملنے کی توقع ہے، جسے ملک کی انرجی سیکیورٹی اور آئل سپلائی کے شعبے میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US