وفاقی حکومت کی سرکاری افسران کے لیے رہائشی مکانات کے کرایوں کی حد میں نظرثانی

image

وفاقی حکومت نے سرکاری افسران کے لیے رہائشی مکانات کے کرایوں کی حد (رینٹل سیلنگ) میں نظرثانی کردی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے لیے نئی رینٹل سیلنگز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ خود کرایہ پر مکان حاصل کرنے کی صورت میں نئی رینٹل سیلنگز کا اطلاق ہوگا جبکہ پہلے سے جاری کرایوں میں اضافہ بھی نظرثانی شدہ حد کے مطابق قابلِ اطلاق ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق نئے مکان کے کرایے کی ادائیگی اندازہ شدہ کرائے سے زیادہ نہیں ہوسکے گی۔ کرایے میں اضافہ مالک مکان کے مطالبے یا سرکاری طور پر مقرر کردہ حد، دونوں میں سے کم کے مطابق ہوگا۔

وفاقی حکومت نے وزارت دفاع کو اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے مزید ضروری کارروائی کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US