وادی تیراہ میں کسی بڑے فوجی آپریشن کی تردید، صرف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری

image

سیکیورٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ تیراہ میں کسی بڑے فوجی آپریشن کا آغاز نہیں کیا گیا، تاہم علاقے میں معمول کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔

میڈیا نمائندوں کو دی گئی بریفنگ میں سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ تیراہ میں فوج کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی آنے جانے کے راستوں پر کوئی نئی چیک پوسٹ قائم کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق سیکیورٹی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور عوام کی نقل و حرکت معمول کے مطابق جاری ہے۔

بریفنگ کے دوران سیکیورٹی حکام نے بلوچستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں سرگرم فتنہ الہندوستان کے عناصر دراصل عوام کی ترقی اور امن کے دشمن ہیں، جن کے خلاف سیکیورٹی فورسز مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US