بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش اور برفباری کے باعث موسم شدید سرد ہو گیا ہے۔ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، چاغی، نوکنڈی، دالبندین، گوادر اور کیچ سمیت مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔
بارش اور برفباری کے بعد صوبے کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ زیارت اور ژوب میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات میں منفی 2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
کوئٹہ میں درجہ حرارت صفر ڈگری تک پہنچ گیا جس کے باعث شہری شدید سردی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک صوبے میں سرد موسم برقرار رہنے کا امکان ہے۔