کراچی میں جنوری 2026 کے دوران 147 غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں

image

کراچی میں جنوری 2026 کے دوران غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا، جس کے تحت مجموعی طور پر 147 غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے شہر کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائیاں کیں۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوٹو کے مطابق سب سے زیادہ کارروائیاں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں کی گئیں، جہاں 68 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 46 جبکہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں 13 غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورنگی میں 6، ویسٹ ڈسٹرکٹ میں 5، کیماڑی میں 4 اور انڈسٹریل زون میں 3 غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئیں۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ملیر میں بھی ایک غیر قانونی تعمیر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ڈی جی ایس بی سی اے کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US