احتساب عدالت نے کوہستان کرپشن اسکینڈل میں 8 بے نامی داروں کے اثاثوں سے متعلق فیصلہ جاری کرتے ہوئے انہیں خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کر دیا۔
عدالت میں ملزمان نے 6 پلاٹس، 3 گھر اور 6 گاڑیاں سرنڈر کیں۔ سرنڈر کرنے والوں میں مرکزی ملزم قیصر اقبال کی 2 بہنیں، ڈرائیور، بہنوئی اور دیگر قریبی رشتہ دار شامل تھے۔
عدالت نے ملزمان کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے واضح کیا کہ اثاثے سرنڈر کرنے پر کسی بھی بے نامی دار کو اعتراض کا حق نہیں ہوگا۔
ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ کوہستان کرپشن اسکینڈل میں شفافیت اور اثاثوں کی واپسی کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔