بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد حملے ناکام، 37 دہشتگرد ہلاک

image

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگردانہ حملے ناکام بنا دیے، جس کے نتیجے میں 37 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردانہ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی اداروں اور پولیس کے 10 جوان بھی شہید ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مختلف لوکیشنز پر تعاقب اور مقابلہ جاری رکھا ہوا ہے، اور مزید ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ 48 گھنٹوں میں بھی فتنہ الہندوستان کے 41 دہشتگرد دیگر کارروائیوں کے دوران ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ کامیاب آپریشن عوام اور ملک کی حفاظت میں سیکیورٹی اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائی کا ثبوت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US