ڈی جی آئی ایس پی آر نے یونیورسٹی آف گوادر میں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا، جس میں ملکی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کو سوشل میڈیا پر پھیلنے والے ریاست مخالف پروپیگنڈا اور مس انفارمیشن کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اور انہیں شواہد کے ساتھ غلط معلومات کے تدارک کے طریقے بھی بتائے۔
یونیورسٹی کے طلباء نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ریاست، آئین اور قومی وقار کے دفاع کو مقدم رکھا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کے ذہنوں میں موجود ابہام دور کیے اور ملکی سلامتی کے اہم نکات پر روشنی ڈالی۔
طلباء نے پاک فوج کے ہر مشکل وقت میں قوم کے ساتھ کھڑے رہنے اور ملک کی خدمت میں غیر متزلزل عزم کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔