کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل، ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر

image

کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ہفتے کے روز معطل ہونے والی موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس تاحال بحال نہ ہو سکی جس سے کاروباری افراد، طلبہ اور عام صارفین بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش کے باعث آن لائن کاروبار، تعلیمی سرگرمیاں اور روزمرہ امور شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس بھی تیسرے روز معطل ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس آج بھی روانہ نہ ہو سکی، جبکہ چمن کے لیے پیسنجر ٹرین بھی آج نہیں چلائی گئی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر معطل کی گئی ہے تاہم سروس کی بحالی کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی وقت نہیں بتایا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US