کراچی اور بلوچستان اور میں بچوں کو پولیو سے بچانے کے لیے انسداد پولیو کی سات روزہ مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔کراچی میں مہم کے دوران 5 سال تک کے 21 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح بلوچستان بھر میں بھی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا ہے جہاں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
مہم میں ملک بھر سے 11 ہزار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو گھروں اور اسکولوں میں جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گی اور والدین کو پولیو سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں گی۔
صحت حکام نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کو مہم کے دوران ضرور پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے میں مدد مل سکے۔