وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب، ملک یا صوبہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے یہ بات وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
سہیل آفریدی نے بتایا کہ وزیراعظم نے انہیں ملاقات کی دعوت دی تھی اور خیبر پختونخوا کے مسائل پر تفصیل سے بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سابق فاٹا پر اب تک 26 ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ میٹنگز کر کے مسائل حل کیے جائیں گے، مزید اجلاس ہوں گے اور فیصلے سامنے آئیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی سیاسی معاملے پر ملاقات میں کوئی بات نہیں ہوئی۔
سہیل آفریدی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دہشت گردی کے حوالے سے 4 ارب روپے نہیں بلکہ 5 ہزار 300 ارب روپے کا معاملہ سامنے آنا چاہیے۔