وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی وزیراعظم سے ملاقات خوش آئند ہے اور وزیراعظم نے ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔
امیر مقام نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملاقات میں اداروں کے خلاف بیان بازی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ اشتعال انگیز بیانات سے گریز کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھنا ہوگا۔
وفاقی وزیر کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے کے مالی معاملات پر بھی گفتگو کی، جس پر وزیراعظم نے واضح کیا کہ وفاق صوبوں کو تمام واجب الادا ادائیگیاں کرچکا ہے۔