وزیراعظم سے صدر ورلڈ بینک کی ملاقات، حکومت کی جاری اصلاحاتی کوششوں کو سراہا

image

وزیراعظم شہبازشریف سے عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے اجے بنگا کے پہلے سرکاری دورے پر ان کا خیرمقدم کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اقتصادی ترقی اور اصلاحات میں عالمی بینک کی معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، حکومت کثیرالجہتی اور ملکی ضروریات کے مطابق تشکیل دیے گئے اصلاحاتی پروگرام پر پوری طرح عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جامع انتظامی اصلاحات پر کاربند ہے جو روزگار پر مبنی اقتصادی ترقی کو فروغ دیں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے انفرا اسٹرکچر، زرعی کاروبار، ڈیجیٹل ترقی، توانائی اور نجی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے عالمی بینک کی معاونت کو بھی سراہا۔

شہباز شریف نے عالمی بینک گروپ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت تعاون کو قابل تحسین قرار دیا۔

دوسری جانب عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور حکومت پاکستان کی جاری اصلاحاتی کوششوں کو سراہا۔

صدر عالمی بینک نے "ون ورلڈ بینک گروپ" کے تحت تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US