ویکسینیشن مہم ہی پولیو کے مکمل خاتمے کی جانب اہم قدم ہے، آصفہ بھٹو زرداری

image

خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 2026 کی پہلی ملک گیر پولیو ویکسینیشن مہم جاری ہے جس کے تحت صحت کے کارکن گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا رہے ہیں۔

پیر کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ مہم ہمارے بچوں کے تحفظ اور پولیو کے مکمل خاتمے کی جانب ایک نہایت اہم قدم ہے، تمام والدین جن کے پانچ سال یا اس سے کم عمر بچے ہیں، لازماً ہر بار ویکسینیشن مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلوائیں کیونکہ پولیو کے مستقل خاتمے کا یہی واحد موثر طریقہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US