بسنت کو خوشی سے منائیں مگر ذمہ داری کا مظاہرہ بھی کریں، اسپیکر پنجاب اسمبلی

image

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ بسنت پنجاب کی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے فیسٹیول کو دوبارہ متعارف کرانے کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو جاتا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ موجودہ حالات میں جب ہر طرف پریشانی اور دباؤ پایا جاتا ہے ایسے میں اس نوعیت کے ثقافتی فیسٹیولز عوام کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور جیسے تاریخی شہر میں اس فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند ہے اور امید ہے شہری اسے بھرپور انداز میں منائیں گے۔

ملک احمد خان نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ فیسٹیول کو خوش دلی سے منائیں مگر اس دوران ذمہ داری کا مظاہرہ بھی کریں تاکہ کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس فیسٹول میں کسی قسم کا کوئی رنگ غالب نہ آنے دیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ فیسٹیول کے باعث لاہور میں ہوٹل اور کاروبار عروج پر ہیں اور شہر کے بیشتر ہوٹل مکمل طور پر بک ہو چکے ہیں جو معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US