گوشوارے جمع، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے تین اراکین اسمبلی کی رکنیت بحال

image

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کے تین اراکین کی رکنیت بحال کردی۔

پنجاب اسمبلی سے رانا ریاض احمد (پی پی-202) اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے محمد اقبال خان (پی کے-103) اور آصف خان (پی کے-109) کی رکنیت اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر معطل کی گئی تھی، اب انہوں نے مالی سال 25-2024 کے لیے مطلوبہ دستاویزات جمع کروا دی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت اراکین اسمبلی کو ہر سال 31 دسمبر تک اپنے، شریک حیات اور بچوں کے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات فارم بی پر جمع کرانی ہوتی ہیں۔

جنوری 2026 میں جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں ان اراکین کو معطل کیا گیا تھا، اب ان اراکین نے قانونی تقاضے پورے کر لیے ہیں جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کی رکنیت بحال کردی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US