ملک بھر میں شب برات آج 14شعبان المعظم کو عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

image

ملک بھر میں شب برات آج 14شعبان المعظم 3 فروری کو انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

ٓمساجد میں بابرکت محافل کا اہتمام کیا جائے گا، شب بیداری ہوگی اور رات بھر عبادات و نوافل ادا کیے جائیں گے جبکہ علمائے کرام، خطیب اور مقررین شب برات کی فضلیت بیان کریں گے۔

فرزندان اسلام شب برات کے اجتماعات میں اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ، ملک وقوم کی سلامتی، دہشت گردی سے نجات، عالم اسلام کی سربلندی، کشمیر وفلسطین کی آزادی اور اپنے مرحومین کی مغفرت و بلند درجات کیلیے خصوصی دعائیں مانگیں گے۔

شب برات کے موقع پر لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے اور فاتحہ خوانی کیلیے قبرستانوں میں بھی جائیں گے۔ شب برات کو مذہب اسلام کے اہم تہواروں میں شمار کیا جاتا ہے، اس رات مسلمان پوری رات جاگ کر نوافل ادا کرتے ہیں، قرآن مجید کی تلاوت اور اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔

شب برات کی رات عبادت کرنے کے بعد فرزندان اسلام صبح سحر کے وقت روزہ کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔ اس بابرکت شب کے موقع پر اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US