امیگرنٹ ویزوں کی معطلی: ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے عدالت میں چیلنج

image

ٹرمپ انتظامیہ کے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے امیگرنٹ ویزوں کی پروسیسنگ معطل کرنے کے فیصلے کو امریکی عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

شہری حقوق کی تنظیموں کے ایک گروپ نے نیویارک کی وفاقی عدالت میں امریکی محکمہ خارجہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ پالیسی امریکا کے امیگریشن نظام کی دہائیوں پر محیط مستحکم قانونی بنیادوں کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔

درخواست گزاروں نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی ویزہ پالیسی کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور امیگرنٹ ویزوں کی پروسیسنگ روکنے کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام امیگریشن قوانین کی روح کے منافی ہے اور ہزاروں خاندانوں کے مستقبل کو غیر یقینی بنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امیگرنٹ ویزوں کی پروسیسنگ معطل کرنے کا فیصلہ 21 جنوری سے نافذ العمل ہے۔ اس فیصلے سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان کے علاوہ افغانستان، البانیہ، الجزائر، آرمینیا، آذربائیجان، بنگلادیش، بیلاروس، بھوٹان، بوسنیا سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US