جاپان کے شمالی علاقوں میں 5.8 شدت کا زلزلہ

image

جاپان کے شمالی علاقوں آؤموری اور ہوکائیڈو میں ہفتے کے روز 5.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

جاپانی محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز آؤموری کے مشرقی ساحل کے قریب واقع تھا، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 80 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آؤموری اور ہوکائیڈو کے مختلف علاقوں میں زلزلے کی شدت 4 محسوس کی گئی، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی بڑے نقصان یا ہنگامی صورتحال کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

حکام کے مطابق متعلقہ ادارے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ جاپان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں زلزلے اکثر آتے رہتے ہیں، اسی لیے وہاں جدید تعمیراتی نظام اور مؤثر ہنگامی اقدامات موجود ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US