دہلی فسادات کیس: عام آدمی پارٹی کے سابق رہنما کو عمر قید کی سزا

image

نئی دہلی کی ایک عدالت نے 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق مقدمے میں عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین اور ان کے چار دیگر ساتھیوں کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج پروین سنگھ نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ان تمام افراد کو سزا سنائی، جن پر فسادات کے دوران انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے افسر انکت شرما کے قتل کا الزام تھا۔

واضح رہے کہ طاہر حسین 2017 میں شمال مشرقی دہلی سے عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر کونسلر منتخب ہوئے تھے، تاہم ان فسادات سے متعلق متعدد مقدمات میں نام سامنے آنے اور گرفتاری کے بعد پارٹی نے انہیں معطل کردیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US