سندھ بھر میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس یافتہ افراد کے لیے بڑی سہولت کا اعلان

image

سندھ بھر میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس رکھنے والے افراد کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت اب لائسنس میں درج اسلحہ اپنے ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس رکھنے والے افراد کو اب اسلحہ ساتھ رکھنے کے لیے کسی اضافی دستاویز یا الگ سے کیری پرمٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے شرط یہ ہے کہ اسلحہ پوشیدہ انداز میں رکھا جائے، اس کی نمائش یا برانڈشنگ نہ کی جائے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد قانونی اسلحہ رکھنے والوں کو سہولت فراہم کرنا اور غیر قانونی اسلحے کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US