قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ سینئر وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام پر مشتمل وفد بھی موجود ہے۔
معزز مہمان کے اعزاز میں نور خان ایئر بیس پر پُرتپاک استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔