دعوت موصول، ایران، امریکا مذاکرات میں پاکستان شرکت کرے گا

image

پاکستان کو ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی دعوت موصول ہوگئی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے دعوت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس ڈائیلاگ میں شرکت کرے گا۔ دفترِ خارجہ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جمعہ کو ترکی کے شہر استنبول میں ہوں گے، جہاں امریکی نمائندہ اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزارتِ خارجہ کو مذاکرات کے لیے سازگار ماحول تیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے حوالے سے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بات چیت ناکام ہوئی تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US