راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کا دن مقرر ہے۔
پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے گزشتہ روز 6 افراد پر مشتمل ملاقات کی فہرست جیل حکام کو ارسال کی تھی۔
ملاقات کی فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ اور علی زمان شامل ہیں، جبکہ نعیم حیدر پنچوتہ، چودھری اویس یونس اور شمسہ کہانی کے نام بھی فہرست میں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی اور بشرا بی بی کے اہلِ خانہ کی بھی اڈیالہ جیل آمد کا امکان ہے۔
سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے، جبکہ اڈیالہ جیل کے اطراف سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پر پولیس پکٹس قائم کی جائیں گی، جن میں داہگل، کورگھ پور، گیٹ نمبر 1، فیکٹری ناکہ نمبر 5 اور ماربل فیکٹری ناکہ شامل ہیں۔