لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کا بیٹا سیف الاسلام قذافی قتل

image

لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو قتل کردیا گیا۔

قذافی خاندان کے قریبی ذرائع نے سیف الاسلام قذافی کو قتل کیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سیف الاسلام قذافی کو 4 افراد نے قتل کیا، انہیں باغ میں گولی مارنے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

لیبیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی لانا نے ان کے مشیر عبداللہ عثمان کے حوالے سے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔

سیف الاسلام کو طویل عرصے سے اپنے والد کا جانشین سمجھا جا رہا تھا۔ 2021 میں انہوں نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا، تاہم یہ انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیے گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US