امریکا نے ائیرکرافٹ کیریئر کی طرف آنے والا ایرانی ڈرون گرا دیا

image

امریکی فوج نے بحیرہ عرب میں امریکی ائیر کرافٹ کیریئر کی جانب آنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بحیرہ عرب میں ایرانی ڈرون امریکی ائیر کرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن کی طرف آنے والے ایرانی ڈرون کو امریکی ایف 35 طیارے نے مار گرایا ہے۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے بھی تصدیق کی ہے کہ یو ایس ایس ابراہم لنکن پر موجود امریکی ایف 35 سی لڑاکا طیارے نے دفاعی کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ’شاہد-139‘ ڈرون مار گرایا ہے۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ائیر کرافٹ کیریئر اور اس پر موجود عملے کے تحفظ کے لیے ایرانی ڈرون کو گرایا گیا، واقعے میں کسی امریکی فوجی یا فوجی ساز و سامان کو نقصان نہیں پہنچا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US