وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بدھ کی شام طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم کابینہ کے ارکان کو عالمی امور اور موجودہ بین الاقوامی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف عالمی سطح پر درپیش اہم چیلنجز اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ اس موقع پر کابینہ کے ارکان کو اہم سفارتی اور بین الاقوامی معاملات پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم ایجنڈا آئٹمز بھی شامل ہیں، جن پر غور و خوض کے بعد فیصلے اور منظوری دی جائے گی۔