کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس آج بھی معطل

image

محکمہ ریلویز نے آج بھی کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق سیکیورٹی اور انتظامی وجوہات کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت تاحال بحال نہیں کی جا سکی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے کوئٹہ آنے اور جانے والی بولان میل کو 12 فروری تک معطل رکھا جائے گا، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ ریلویز کے مطابق بلوچستان سے اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس کی مسلسل معطلی کے باعث ادارے کو اب تک 30 لاکھ روپے سے زائد کا مالی نقصان ہو چکا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کو بلوچستان سے ملانے والی ڈی آئی خان،لورالائی قومی شاہراہ اور کوئٹہ سے تفتان جانے والی قومی شاہراہ بھی گزشتہ پانچ روز سے بند ہیں جس کے باعث مسافر اور مال بردار ٹریفک بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US