امریکا نے ایران کا مطالبہ مان لیا، مذاکرات کا مقام عمان منتقل

image

امریکا نے ایران کے مطالبے پر مذاکرات کے مقام میں تبدیلی سے اتفاق کر لیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ مذاکرات اب ترکی کے استنبول کے بجائے عمان میں ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے امریکا سے رابطہ کر کے مذاکرات کے لیے ترکی، عمان اور قطر کے وزرائے خارجہ سے مشاورت کی تھی اور استنبول کے بجائے عمان میں مذاکرات کرانے کی درخواست کی تھی، جسے امریکی انتظامیہ نے قبول کر لیا۔

اطلاعات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جمعہ کو ممکنہ طور پر عمان میں منعقد ہوں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ایران امریکا سے صرف دوطرفہ مذاکرات کا خواہاں ہے اور کسی تیسرے فریق کی شمولیت نہیں چاہتا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے مقام کی تبدیلی کو سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے اور خطے میں اس عمل کو اہم سیاسی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US