آئی ایس پی آر نے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر ایک نیا ولولہ انگیز ترانہ جاری کیا ہے، جو کشمیری عوام کے ساتھ پاکستان کے غیرمتزلزل جذبے اور یکجہتی کو بھرپور انداز میں پیش کرتا ہے۔
ترانہ کے بول ”کشمیر ہے پاکستان“ اس اٹل حقیقت کی ترجمانی کرتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگِ حیات ہے۔ اس میں کشمیری عوام کی بے مثال قربانیاں، عزم و استقلال اور حب الوطنی کے جذبے کو نمایاں انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔
یہ ترانہ مظلوم کشمیری عوام کے حوصلے، امید اور آزادی کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہے اور قومی یکجہتی کے جذبے کو مزید مضبوط کرنے کا پیغام دیتا ہے۔