حکومت نے ایئرپورٹس پر مسافروں کو جہازوں سے آف لوڈ کرنے کے عمل کو قانونی تحفظ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ قواعد و ضوابط تیار کر کے وزارت داخلہ کو منظوری کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ قواعد اب وزارت داخلہ میں جائزے کے مراحل میں ہیں اور منظوری کے بعد ہائی رسک مسافروں کو قانونی طور پر جہاز سے اتارا جا سکے گا۔ ایسے مسافر وہ ہوں گے جن کے طرز عمل سے غیر قانونی یا مشکوک ارادے واضح ہوں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین سال کے دوران ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 47 ہزار 842 مسافروں کو جہاز سے آف لوڈ کیا جا چکا ہے۔