پاکستان میں یکم رمضان المبارک 19 فروری کو متوقع، محکمہ موسمیات نے چاند کی پیشگوئی کردی

image

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات کےمطابق پاکستان میں یکم رمضان 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے، 18 فروری کی شام چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی پیدائش 17 فروری 2026 کو شام 5 بجکر 1 منٹ پر ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 18 فروری کو چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہوگی، کراچی میں سورج غروب ہونے کا وقت 6 بجکر 25 منٹ ہے، کراچی میں چاند غروب ہونے کا وقت 7 بج کر 24 منٹ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، چاند نظر آنے کیلیے اس کی عمر 19 گھنٹے سے زائد ہونا ضروری ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ چاند کی حتمی رویت اور یکم رمضان کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US