دنیا کا سب سے بڑا قرآن کریم گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

image

مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں قائم قرآن میوزیم میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن کریم کے نسخے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ نسخہ 700 صفحات پر مشتمل ہے اور اس کا حجم 312 سینٹی میٹر لمبا اور 220 سینٹی میٹر چوڑا ہے، جو اسے تاریخی اور فنی اعتبار سے منفرد بناتا ہے۔

یہ عظیم نسخہ دسویں صدی ہجری کے ایک بڑے قرآنی نسخے کی طرز پر تیار کیا گیا ہے، جس کا اصل حجم 45 × 30 سینٹی میٹر ہے اور اس میں سورتوں کو خط خلط ثلث اور سورۃ الفاتحہ کو خطِ النسخ میں لکھا گیا ہے، جو عربی فنِ خطاطی اور فنونِ اسلامی میں اعلیٰ مہارت کا عکاس ہے۔

نسخے کی بائنڈنگ، گلڈنگ اور سجاوٹ اسلامی فنِ تعمیر اور طرزِ تزئین کی منفرد جھلک پیش کرتی ہے اور یہ نہ صرف ایک دینی ورثے بلکہ فنِ کتابت اور خطاطی کا بھی ایک اعلیٰ نمونہ ہے۔

قرآنِ کریم کے قدیم نسخے کو سال ہجری 1300 (1883 عیسوی) میں وقف کیا گیا تھا اور یہ اب تک شاہ عبدالعزیز کمپلیکس اوقاف لائبریری میں محفوظ ہے۔

قرآن میوزیم میں زائرین اور محققین کو موجود یہ نسخہ معلوماتی و تحقیقی مواقع فراہم کرتا ہے، جہاں انہیں یہاں موجود مختلف ادوار کے قرآنی نسخوں کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

یہ اقدام نہ صرف اسلامی ورثے کے تحفظ بلکہ جدید دور میں قرآنی نسخوں کی علمی، تاریخی اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرنے کا بھی عملی مظاہرہ ہے، جو عالمی سطح پر اسلامی ثقافت اور فنونِ اسلامی کی عظمت کو روشنی میں لاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US