اپوزیشن سے مذاکرات کی بحالی کیلیے صدر مملکت کو آن بورڈ لینے کا فیصلہ

image

حکومت نے اپوزیشن سے مذاکراتی عمل کی بحالی کیلیے صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مذاکرات شروع کرنے سے قبل صدر مملکت سے مشاورت کے خواہاں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے درمیان ملاقات کیلیے رابطہ کاری رانا ثناء اللہ کررہے ہیں۔ تاہم صدر آصف علی زرداری کے دورہ کراچی کے باعث وزیراعظم سے ملاقات نہ ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت کے قازقستان کے دورے اور وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث بھی ملاقات میں تاخیر ہوئی۔ اب امکان ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور محمود خان اچکزئی کی ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم اپوزیشن قیادت سے ملاقات کریں گے، جس میں سیاسی صورتحال اور مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US