وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں افسران کی معطلی سے متعلق اختیارات میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ نئے فیصلے کے تحت اب وہی اتھارٹی افسر کو معطل کرنے کی مجاز ہوگی جو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کرے گی۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے معطلی کے طریقہ کار سے متعلق نیا حکمنامہ جاری کردیا ہے۔ حکمنامے کے مطابق معطلی کے اختیارات کو واضح اور منظم بنانے کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا اور انتظامی امور میں بہتری لانا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے قواعد کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے اور تمام زونز اور ونگز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ افسران کے خلاف کارروائی نئے احکامات کے مطابق کریں۔