اسحاق ڈار کی سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ سے ٹیلی فونک گفتگو

image

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج دولتِ مشترکہ (کامن ویلتھ) کی سیکریٹری جنرل آنریبل شرلی بوٹس وے سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گفتگو میں پاکستان کے کامن ویلتھ کے بانی رکن کے طور پر کردار پر زور دیا گیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جمہوریت، بہتر طرزِ حکمرانی، ترقی اور کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کامن ویلتھ کے پلیٹ فارم کے ذریعے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا، بالخصوص کامن ویلتھ کے اندر روابط اور شراکت داری کو فروغ دینے کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔

دونوں فریقین نے مستقبل میں قریبی رابطے اور مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US