کوئٹہ میں سیکیورٹی صورتحال پر فیلڈ مارشل کی بریفنگ، دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کا اعادہ

image

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل نے اسپتال کا دورہ کر کے زخمیوں کی عیادت کی اور زخمی فوجی، فرنٹیئر کور اور پولیس اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ کسی بھی بہانے سے تشدد یا دہشتگردی کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ سیکیورٹی فورسز نے ملک دشمن سازشوں کو ناکام بنا کر امن قائم رکھا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ کسی بھی دہشتگرد یا اس کے سہولت کار کو نہیں بخشا جائے گا اور سب کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے اس موقع پر سیکیورٹی فورسز کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US