شیرشاہ میں پلاسٹک بیگ کے کارخانے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

image

کراچی کے علاقے شیرشاہ کے علاقےمیں پلاسٹک شاپنگ بیگ کے کارخانے میں آگ لگ گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ نے تیزی اختیار کر لی تھی، جس پر 2 فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہو گئے۔

کارخانے میں دو یا زائد افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں، تاہم فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US