سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز کے مالی معاملات کے خصوصی آڈٹ کے لیے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آڈٹ سندھ نے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
متعلقہ لیٹر این آئی سی وی ڈی کو موصول ہو چکا ہے اور آئندہ چند دنوں میں خصوصی آڈٹ کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ آڈٹ کے دوران اربوں روپے کی سنگین مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن کے انکشاف کا امکان ہے۔
آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ ہائی لیول انکوائری بھی کی جائے گی تاکہ ادارے میں شفافیت اور مالی نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔