گلوبل صمود فلوٹیلا کا آئندہ ماہ غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کا اعلان

image

گلوبل صمود فلوٹیلا نے آئندہ ماہ غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی ایک اور کوشش کا اعلان کر دیا ہے۔ فلوٹیلا کے منتظمین کے مطابق وہ غزہ کے محصور فلسطینیوں کی انسانی بنیادوں پر مدد کے لیے پرعزم ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اس بار 100 کشتیاں اور ایک ہزار سے زائد امدادی کارکن اس مشن میں حصہ لیں گے۔ قافلے میں طبی عملہ اور جنگی جرائم کی تفتیش کرنے والے ماہرین بھی شامل ہوں گے جو غزہ میں جاری انسانی بحران اور مبینہ جرائم کا جائزہ لیں گے۔

اعلامیے کے مطابق فلوٹیلا مارچ میں اپنے سفر کا آغاز کرے گی اور غزہ تک رسائی کی کوشش کی جائے گی۔ منتظمین نے کہا ہے کہ تمام سرگرمیاں بین الاقوامی قوانین اور انسانی ہمدردی کے اصولوں کے تحت انجام دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اسرائیل نے غزہ جانے والی امدادی فلوٹیلا کو روک دیا تھا جس کے دوران 40 کشتیاں اور 450 امدادی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا، جس کے باعث امدادی سامان غزہ پہنچنے میں ناکام رہا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US