بلوچستان: میراک خان چکرانی 25 ساتھیوں سمیت سرینڈر، امن فورس میں شامل

image

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن ردالفتنہ کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ صوبے کے بدنام دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیے اور امن کی طرف قدم بڑھایا۔

سیکیورٹی فورسز اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے بھائی میر آفتاب بگٹی کی کاوشوں کے نتیجے میں دہشت گرد، لوٹ مار اور دیگر جرائم پیشہ عناصر نے سرینڈر کردیا۔

رپورٹ کے مطابق میراک خان چکرانی نے 25 ساتھیوں کے ہمراہ ریاست کے سامنے سرینڈر کیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود جمع کروا دیا۔

میراک خان چکرانی نے شدت پسند عناصر کے خلاف چکرانی امن فورس میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سرینڈر کرنے والے گروہ نے ماضی میں ڈکیتی اور بھتہ خوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US