بانی کی صحت پر تشویش، پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو یاد دہانی کا فیصلہ

image

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو آج یاد دہانی کی یادداشت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا ہاؤس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بلاجواز قید میں رکھا گیا ہے اور ان کی بہنوں سے ملاقاتیں بھی معطل ہیں۔ اجلاس میں عمران خان کی صحت کے مسائل پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی نے پارٹی کے اراکین پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کارروائیوں اور پی ٹی آئی کے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والی منفی رپورٹس نے پارٹی کی تذلیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اراکین کو اپنی بساط اور صوبے کے مطابق ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US