رحمان گرباز کو سائن کرنے پر جاوید آفریدی کو شدید تنقید کا سامنا

image

پاکستان سپر لیگ کے فرنچائز پشاور زلمی اور ان کے مالک جاوید آفریدی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب سے انہوں نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل 11 کے لیے انہوں نے افغانستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین رحمان اللہ گرباز کو لے لیا ہے۔

بہت سارے پاکستانی کرکٹ شائقین نے سوشل میڈیا پر گرباز کو لینے پر جاوید آفریدی کو برا بھلا کہا ہے۔ شائقین کا کہنا یہ ہے کہ جس طرح سے افغانستان کے کھلاڑیوں نے ماضی میں پاکستان کے خلاف باتیں کی ہیں ان کو پی ایس ایل میں نہیں لینا چاہیے۔

شائقین نے یہ بھی یاد دلایا کہ ان کے بہت سارے کھلاڑی جس میں گرباز، نوین الحق اور مجیب الرحمان شامل ہیں، انہوں نے یہاں تک سوشل میڈیا پہ کہا تھا کہ یہ اب پاکستان جا کر پی ایس ایل میں نہیں کھیلیں گے۔

شائقین کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں پی ایس ایل 11 میں افغانستان کے کھلاڑیوں کو کسی فرنچائز کو نہیں لینا چاہیے۔

تاہم شائقین نے لاہور قلندرز کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے کہ انہوں نے پی ایس ایل 11 کے لیے بنگلا دیش کے مستفیض الرحمن کو تقریباً ساڑھے چھ کروڑ روپے میں سائن کرلیا ہے۔

مستفیض الرحمان کو بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ سے باہر نکال دیا تھا جس کے بعد ورلڈ کپ کو لے کر تنازع کھڑا ہوگیا پاکستان، بنگلا دیش، بھارت اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مابین، جس کی وجہ سے پاکستان نے بھارت سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میچ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اس چیز کو واضح کردیا تھا کہ پاکستان کا فیصلہ بنگلا دیش کرکٹ کے ساتھ یکجہتی کا بھی مظاہرہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US