کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر، سری لنکا نے گولڈ میڈل جیت لیا

image

کامن ویلتھ گیمز کے مردوں کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے دفاعی چیمپئن ارشد ندیم میڈل حاصل کرنے میں ناکام رہے جبکہ سری لنکا کے رومیش تھارانگا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

گلاسگو میں کھیلے گئے جیولن تھرو کے فائنل میں ارشد ندیم اپنی بہترین کارکردگی نہ دکھا سکے۔ ان کی پہلی تھرو ضائع ہوگئی، دوسری تھرو 77.41 میٹر جبکہ تیسری 75.39 میٹر رہی، جس کے باعث وہ 12 ایتھلیٹس میں نویں پوزیشن پر رہے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

سری لنکا کے رومیش تھارانگا نے 89.75 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیت لیا، جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا 85.83 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اور سلور میڈل حاصل کیا۔ بھارت ہی کے یش ویر سنگھ نے تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے اپنے طلائی تمغے کا دفاع کرنے میدان میں اترے تھے۔ انہوں نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 78.63 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ ساتویں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، تاہم فیصلہ کن مرحلے میں وہ اپنی بہترین فارم برقرار نہ رکھ سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US