پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی ایوانِ نمائندگان کے ریپبلکن رکن رابرٹ بی ایڈرہولٹ سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔
ملاقات پرئیر بریک فاسٹ سے قبل ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری، دوطرفہ ملکی تعلقات، بنیادی صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تجاویز، اور پارلیمانی روابط بڑھانے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے موقع پر سینیٹر اکبر خواجہ بھی موجود تھے۔