کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

image

کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پلاسٹک، پرانے کپڑے اور جوتوں کی فیکٹریوں میں لگی آگ پر 11 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا ہے، تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔

چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ ایک فیکٹری سے دوسری فیکٹری تک پھیلی، لیکن تیسری فیکٹری کو کامیابی کے ساتھ بچا لیا گیا۔ آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا گیا اور یہ جمعے کی رات تقریباً پونے 9 بجے شروع ہوئی۔

واقعے میں کے ایم سی، نیوی اور ریسکیو 1122 کے 20 سے زائد فائر ٹینڈرز اور 3 اسنارکلز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

کمشنر کراچی نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US