اسلام آباد میں امام بارگاہ ترلائی میں ہونے والے بم دھماکے کے شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ حسین مقدسی نے پڑھائی۔
نماز جنازہ میں وفاقی وزراء سردار محمد یوسف، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ امور راجہ خرم نواز، اور سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔