راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ذاتی معالجین سے علاج اور میڈیکل چیک اپ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔
سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی انڈر ٹرائل قیدی نہیں ہیں اور انہیں خصوصی سہولت نہیں دی جا سکتی۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ جیل قوانین کے مطابق کسی بھی قیدی کو ذاتی معالج سے طبی معائنہ کروانے کا حق نہیں ہے اور علاج معالجے کے لیے حکومت کی تعین کردہ ڈاکٹرز ہی ذمہ دار ہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کر دی۔