آرچ بشپ جوزف ارشد کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات، افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین

image

آرچ بشپ جوزف ارشد نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کی جس کے دوران ملکی سلامتی کے لیے افواجِ پاکستان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

آرچ بشپ نے مسیحی برادری کی جانب سے افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے کمیونٹی کی مسلسل جدوجہد کا اعادہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس موقع پر ملکی دفاع اور قومی ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات کو ملک کے لیے قیمتی سرمایہ قرار دیا اور ان کے مثبت کردار کو قابلِ تحسین کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US