نیول چیف کا ملائیشیا کا سرکاری دورہ، نیوی قیادت سے ملاقات

image

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، این آئی، این آئی (ایم)، ٹی بی ٹی نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا اور رائل ملائیشین نیوی کی قیادت سے ملاقات کی۔

ایڈمرل نوید اشرف کا رائل ملائیشین نیوی ہیڈکوارٹر میں استقبال ایڈمرل ٹان سری (ڈاکٹر) زلہلمی بن اثنین، چیف آف دی رائل ملائیشین نیوی، کی جانب سے گارڈ آف آنر کے ساتھ کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، آپریشنل تعاون، صلاحیت سازی، اور بحری سلامتی کے چیلنجز کے مشترکہ جواب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان نیوی کی علاقائی استحکام میں خدمات پر روشنی ڈالی، جس میں ریجنل میرٹائم سکیورٹی پیٹرولز (RMSP) اور کامبائنڈ میرٹائم فورسز (CMF) میں شرکت شامل ہے۔

چیف آف نیول اسٹاف نے ملائیشیا کے نیشنل ہائیڈروگرافک سینٹر کا بھی دورہ کیا اور پاکستان کے نیشنل ہائیڈروگرافک آفس کے ساتھ تربیت، ڈیٹا کے تبادلے اور پیشہ ورانہ تعاون میں مضبوط شراکت داری کے عزم پر زور دیا۔ یہ دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے بحری تعلقات کی پائیداری اور مستقبل میں بحری تعاون کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US